۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
محسن تقوی

حوزہ/ دہلی میں کشمیری گیٹ کی شیعہ جامع مسجد کے امام نے کہا کہ نہ صرف ہمیں اپنی جان کو سلامت رکھنا ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کی بھی حفاظت کرنا فرض ہمارا فرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی میں کشمیری گیٹ کی شیعہ جامع مسجد کے امام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مولانا محسن تقوی نے کہا کہ کرونا ایام میں رمضان کے دوران مسلمان خصوصی احتیاط سے کام لیں، کورونا کے دوران یہ دوسرا رمضان ہے۔لیکن اس بار وبا کا کچھ زیادہ ہی زور ہے۔ رمضان المبارک میں عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ مسجدوں میں نمازیوں کا ہجوم بڑھ جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایات دی جارہی ہیں۔عبادت گاہوں میں عقیدت مندوں کی تعداد کے سلسلے میں بھی گائڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔علما نے بھی مسلمانوں سے احتیاط پر خاص طور سے توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے عبادت گزاروں سے ماسک لگانے،سینی ٹائزرس کے استعمال اور فاصلے برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

مولانا تقوی کا کہنا ہیکہ نہ صرف ہمیں اپنی جان کو سلامت رکھنا ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کی بھی حفاظت کرنا فرض ہمارا فرض ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .